بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن پڑھنے کے لیے باوضو ہونے کا حکم

سوال

موبائل میں قران پڑھنے کے لیے وضو ضروری ہے؟

جواب

موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کے اس حصہ کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200167
تاریخ25-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں