بحالتِ روزہ آنکھ میں دوائی ڈالنا
سوال
روزے کی حالت میں کیا آنکھ میں دوا ڈال سکتے ہیں؟
جواب
روزہ کی حالت میں ضرورت کے وقت آنکھ میں دوا ڈالنا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگرچہ دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو۔
الفتاوى الهندية (1/ 203):
"ولو أقطر شيئًا من الدواء في عينه لايفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200142
تاریخ25-04-2020

