بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں فحش فلم دیکھنے سے انزال ہو گیا

سوال

روزے کے حالت میں فحش ویڈیو سے انزال ہوجائے  تو روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

فلم بینی مطلقاً ناجائز ہے، اگر فحش ہو تو دوہرا گناہ ہے، اور رمضان میں ہو تو کئی گناہوں کا مجموعہ اور روزے کا اجر وثواب ختم کرنے کا ذریعہ ہے، جس طرح رمضان المبارک میں نیکیوں کا ثواب زیادہ ہوجاتاہے، اسی طرح اس مبارک وقت میں گناہ پر زیادہ پکڑ کا خطرہ ہے، اس لیے اگر کسی شخص سے واقعۃً مذکورہ فعل سرزد ہوا ہو  تو  اسے صدق دل سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔

جہاں تک روزے کے فساد  یا عدمِ فساد کا تعلق ہے تو اگر انزال میں  اپنے  عمل کا دخل نہ تھا، صرف دیکھنے سے ہی انزال ہوگیا تھا تو اس صورت  روزہ فاسد نہ ہوگا، بصورتِ دیگر روزہ فاسد ہوجائے گا۔

تحفة الفقهاء   میں ہے:

"وكذلك لو نظر إلى فرج امرأة شهوة فأمنى أو تفكر فأمنى لايفسد صومه؛ لأنه حصل الإنزال لا بصنعه فلايكون شبيه الجماع لا صورةً ولا معنىً". (كتاب الصَّوْم ١ / ٣٥٣، ط: دار الكتب العلمية). فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200122
تاریخ25-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں