کیا کسی کا ستر دیکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال
غلطی سے یا جان بوجھ کر کیا کسی کا ستر دیکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کسی کا جان بوجھ کر ستر دیکھنا گناہ ہے، اس سے اجتناب کیا جائے؛ تاہم جان کر یا غلطی سے کسی کا ستر دیکھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200112
تاریخ25-04-2020

