روزہ میں سحری کے بعد منہ میں ذائقہ محسوس ہونا
سوال
سحری ختم ہونے سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کیا، پھر اچھی طرح کلی کی، پھر پانی بھی پیا, اس کے باوجود تھوڑی دیر بعد سحری ختم ہونے کے بعد لگتا ہے کہ منہ میں ہلکا سا ذائقہ ہے, کیا اس صورت میں تھوک نگلنے سے روزہ ٹوٹ جاۓ گا؟
جواب
سحری کرکے اچھی طرح منہ صاف کرلینے کے بعد روزے کی حالت میں منہ میں تھوک کے ساتھ ذائقہ محسوس ہو تو اس تھوک کو نگل لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200105
تاریخ25-04-2020

