روزے میں کان میں دوا ڈالنا
سوال
کیاروزے میں کان میں دوائی ڈالی جاسکتی ہے؟
جواب
روزے کی حالت میں کان میں دوا ڈالنا جائز نہیں، اگر کسی نے روزے کی حالت میں کان میں دوا ڈالی اور وہ کان کے پردے سے اندر چلی گئی تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا، صرف قضا لازم ہوگی، یعنی ایک روزے کے بدلے ایک روزہ رکھنا ہوگا۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200058
تاریخ24-04-2020

