بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چاند مبارک کہنا

سوال

چاند مبارک کہنا کیسا ہے؟

جواب

عید یا رمضان المبارک کی چاند رات کی مبارک باد دینا اس رات کے بابرکت ہونے کی دعا دینا ہے جو کہ بذاتِ خود جائز ہے، لیکن اس کا اہتمام و التزام درست نہیں، اور نہ ہی اس میں کوئی ثواب ہے، لہذا مبارک باد کے پیغامات ارسال کرنے کی بجائے اس قیمتی رات کو عبادت میں صرف کرنا چاہیے، البتہ ہر مہینہ کا چاند دیکھ کر  اپنے لیے خیر و برکت کی مسنون دعا کرنا  ثابت ہے، اس کا اہتمام  کرناچاہیے۔ فقط واللہ اعلم

نیا چاند دیکھ کر پڑھنے کی مسنون دعا درج ذیل لنک پر ملاحظہ فرمائیے:

نیا چاند دیکھنے کی دعا

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200010
تاریخ24-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں