بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرد و عورت کا ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھنا

سوال

اگر کوئی شخص اپنی  محرم خاتون  کے  ارد گرد نماز پڑھے اور دونوں کی نماز الگ ہو  تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مرد و عورت کی نماز الگ الگ ہو، تو ایسی صورت میں دونوں کی نماز درست ہوجائے گی، البتہ اگر جگہ کی تنگی نہ ہو تو افضل یہ ہے کہ مرد آگے نماز ادا کرے اور عورت اس سے پیچھے نماز پڑھے۔ مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:

 

مرد اور عورت کا ساتھ نماز پڑھنا / نماز میں عورت کی محاذات کا حکم اور شرائط

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108202003
تاریخ23-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں