بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زمینوں کی زکاۃ

سوال

اگر کسی کے پاس پانچ زمین کے کاغذات ہیں اور زمین اس نے اپنے نام کردی اور فائل بھی پاس موجود ہے،کیا اس  پر ان جگہوں کی زکوۃ دینا لازم ہے؟

جواب

اگر مذکورہ شخص نے زمینیں بیچنے کی نیت سے خریدی ہیں تو  زکاۃ کا سال پورا ہونے پر اس شخص کے ذمے ان زمینوں کی موجودہ مالیت پر زکوۃ ادا کرنا واجب ہوگا، اور اگر اس نے یہ بیچنے کی نیت سے نہیں خریدیں تو زکوۃ واجب نہیں ہوگی۔  فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201999
تاریخ23-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں