بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قد میں اضافہ کی مسنون دعا

سوال

کیا قد میں اضافے کے لیےکوئی مسنون دعا ہے؟

جواب

قد بڑھانے کے سلسلے میں کوئی مسنون دعا منقول نہیں ہے، اس سلسلے میں کسی مستند معالج سے بھی مشورہ کرلینا چاہیے۔ جہاں تک ظاہری حسن و خوب صورتی کی بات ہے، تو اس کی طلب میں اِحساسِ کم تری کا شکار بھی نہیں ہونا چاہیے اور تکلفات میں بھی نہیں پڑنا چاہیے، اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتیں انسانوں میں تقسیم فرمائی ہیں، اور ہر نعمت ہر ایک کو برابر نہیں دی ہے، اس کی حکمتیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی جانتے ہیں، اس لیے ظاہری خوب صورتی میں اضافے کی دعا کرنے میں تو حرج نہیں، تاہم اس کی وجہ سے ناشکری یا اِحساسِ محرومی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اس کے بجائے سیرت و اَخلاق کی اِصلاح اور تحسین پر توجہ دینی چاہیے، جو انسان کے اختیار میں ہے اور اَصل قدر کمال کی ہی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201989
تاریخ23-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں