بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک یا دو آیات پڑھنے کے بعد بھول جانے کی وجہ سے دوسری سورت پڑھنا

سوال

سورہ فاتحہ کے ساتھ جو سورت ملائی جاتی ہے اس میں ایک یا دو آیت کے بعد اگلی آیات بھول جائے اور اس کو چھوڑ کر نئی سورت پڑھے تو آخر میں سجدہ سہو کرنا ہو گا یا نہیں؟

جواب

اگر سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملائی اور ایک یا دو آیات پڑھنے کے بعد اگلی آیات بھول جائے اور اس سورت کو چھوڑ کر دوسری سورت پڑھے تو آخر میں سجدہ سہو نہیں کرنا ہوگا۔(فتاوی دار العلوم دیوبند، کتاب الصلاۃ 4/ 290 ط: دار الاشاعت)فقط و اللہ اعلم

 

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201988
تاریخ23-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں