بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نجاست کی جگہ دھوئے یا پورا کپڑا؟

سوال

 اگر رات میں احتلام ہو جائے تو صبح اٹھ  کر جس جگہ نجاست لگی ہو  کپڑے پر،  صرف اسی جگہ جہاں نجاست لگی ہو  وہاں سے کپڑے کو اچھے سے نچوڑ کر دھو لیا جائے تو  کپڑا پاک ہو جائے گا یا مکمل کپڑا دھونے سے پاک ہو گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں کپڑے کی صرف وہ جگہ دھونا لازم ہے جہاں نجاست لگی ہو، پورا کپڑا دھونا ضروری نہیں ہے۔

امداد الاحکام میں ہے :

’’احتلام ہونے پر تمام کپڑے ناپاک نہیں ہوتے، بلکہ جس کپڑے پر جتنی دور تک منی کا اثر معلوم ہو، وہ کپڑا اسی قدر ناپاک ہوتا ہے، باقی سب پاک ہیں‘‘۔ (ج۱ / ص۳۹۳، مکتبہ دارالعلوم کراچی) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201962
تاریخ23-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں