میت کو غسل دینے کے بعد اس کے پاس 41 مرتبہ سورہ ملک پڑھنا
سوال
کیا میت کے پاس غسل کےبعد سورہ ملک41 مرتبہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
پڑھ سکتے ہیں۔ تاہم یہ سنت سے ثابت عمل نہیں ہے، لہٰذا اسے لازم یا فضیلت کا باعث نہ سمجھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201947
تاریخ22-04-2020

