قومی بچت پنشن اکاؤنٹ میں رکھے پیسوں پر زکاۃ
سوال
میں ریٹائرڈ سر کاری ملازم ہوں، اس وقت کوئی روز گار نہیں ہے، کُچھ رقم بچا کر قومی بچت پنشن اکاؤنٹ میں جمع کرائی ہوئی ہے جس سے ماہانہ گُزر بسر ہوتا ہے، کیا جمع شُدہ رقم پر زکاۃ واجب ہے؟ ویسے سرکاری طور پر ہمارا اکاؤنٹ زکاۃ سے مستثنیٰ ہے۔
جواب
واضح رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ملنے والانفع سودہے، اس کااستعمال جائزنہیں ہے، آپ نے جو پیسے جمع کرائے ہیں، اس اکاؤنٹ سے صرف اسی کے بقدر رقم استعمال کرسکتے ہیں۔ استعمال شدہ رقم کو منہا کرنے کے بعد اگر آپ کی جمع شدہ اصل رقم نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) کے برابر ہو تو سال گزرنے کی صورت میں ان پر زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

