بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک قالین وغیرہ پر چادر ڈال کر نماز پڑھنا

سوال

اگر کوئی کپڑا، بستر، قالین، جائے نماز یا دری ناپاک ہوجائے تو خشک ہونے کے بعد اس پر کوئی چادر ڈال کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

اگر کوئی کپڑا، بستر، قالین، جائے نماز یا دری ناپاک ہوجائے تو خشک ہونے کے بعد اس پر موٹی چادر ڈال کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔  فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201716
تاریخ19-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں