بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن کپڑے دھونا درست ہے

سوال

جمعہ کے دن کپڑے دھونے کی کوئی شرعی ممانعت ہے ؛ کیوں کہ ہمار ے ہاں کہا جاتا ہے کی جمعہ کہ دن کپڑے دھونے سے رزق میں کمی ہوتی ہے؟

جواب

جمعے کے دن کپڑے دھونے کی ممانعت کے متعلق  کوئی حدیث ہمارے علم میں نہیں۔ 

 بلکہ اس کے برعکس جمعے کے دن غسل کرنے،  صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنے اور اچھا لباس پہننے کا تذکرہ  کئی روایات میں  آیا ہے،  اور  اس کے لیے لباس دھونے کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے،  لہذا جب تک ایسی کوئی حدیث ثابت نہ ہو، یہ کہنا درست نہیں۔  نیز  قرآنِ کریم یا احادیث سے ثبوت کے بغیر کسی عمل کے متعلق بے برکتی کا عقیدہ  رکھنا شرعاً درست نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201712
تاریخ19-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں