کرونا کے مریض کی امامت
سوال
جس شخص کو کرونا ہو کیا وہ مسجد میں جماعت یا تراویح کی نماز پڑھا سکتا ہے، احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے؟
جواب
کرونا کے مریض کا مسجد میں عام نماز یا تراویح کی نماز کی امامت کرنا شرعاً جائز ہے۔ تاہم انتظامی معاملات میں انتظامیہ سے بھی اجازت لے لے تو بہتر ہے۔
سنن أبي داود (4 / 20):
"عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أخذ بيد مجذوم فوضعها معه في القصعة، وقال: «كل ثقةً بالله وتوكلاً عليه»". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201705
تاریخ19-04-2020

