بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر سے پہلے یا بعد میں قضا نماز پڑھنے کا حکم

سوال

 فجر کی نماز سے پہلے یا سنت کے بعد یا فرض نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں?

جواب

فجر  کی نماز سے پہلے یا فجر کی سنت پڑھنے کے بعد یا فجر کی نماز پڑھنے کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے اگر کوئی قضا نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے، بلکہ تین اوقاتِ  مکروہہ (سورج طلوع ہونے سے لے کر اشراق کا وقت ہونے تک، استواءِ شمس یعنی دوپہر کے وقت سورج عین سر کے اوپر آنے کے وقت سے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد  اور  عصر کے بعد سورج زرد پڑنے کے بعد سے لے کر غروبِ شمس تک) کے علاوہ کسی بھی وقت قضا نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201698
تاریخ19-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں