لڑکی کا ہالف (آدھی) آستین والے کپڑے پہن کر غیر محارم کے سامنے آنے کا حکم
سوال
بالغ لڑکی ہالف آستین کا کپڑا پہن کر نامحرم کے سامنے آسکتی ہے، جیسے خالہ زاد یا ماموں زاد بھائی وغیرہ کے سامنے آنا؟
جواب
بالغ لڑکی کے لیے ہالف (آدھی) آستین والے کپڑوں میں غیر محارم مردوں کے سامنے آنا جائز نہیں ہے، چاہے وہ غیر محرم رشتہ دار (مثلاً خالہ زاد یا ماموں زاد وغیرہ) ہوں یا اجنبی ہوں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201697
تاریخ19-04-2020

