بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

2 دیگ چاول لوگوں کو کھلانے کی منت

سوال

 میں نے منت مانی کہ اگر وہ کام ہو جائے تو  2 دیگ چاول لوگوں کو کھلاؤں گا، کیا ان چاول جتنے پیسے میں مسجد میں دے سکتا ہوں؟

جواب

مذکورہ صورت میں دو دیگ چاول کھلانے یا اس کی رقم فقراء کو دینے سے نذر پوری ہوجائے گی، البتہ یہ رقم مسجد میں دینا درست نہیں، بلکہ زکاۃ کے کسی مستحق کو  یہ رقم دے دے۔

"نذر أن یتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغیره جاز إن ساوی العشرة کتصدقه بثمنه". (الشامیة، ۳/۷۴۱)

"مصرف الزكاة والعشر: هو الفقير، وهو من له أدنى شيء". (الدر المختار)

وفي الشامية: "وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة" . (شامي ۲/۳۳۹) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201674
تاریخ19-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں