بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی صاحبِ نصاب ہو تو مستحق شوہر کو زکاۃ دینا

سوال

بیوی صاحبِ  نصاب ہے،  لیکن شوہر صاحبِ  نصاب نہیں ہے تو  کیا شوہر کو  زکاۃ دینا جائز ہے؟

جواب

اگر کسی شخص کی بیوی صاحبِ نصاب ہو  اور وہ خود مستحقِ زکاۃ ہو تو اسے زکاۃ دی جاسکتی ہے، البتہ بیوی کے لیے اپنی زکاۃ شوہر کو دینا جائز نہیں ہے۔

مستحقِ زکاۃ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کی ملکیت میں ضرورت و استعمال سے زائد کسی بھی قسم کا اتنا مال یا سامان موجود نہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچے اور وہ سید/ عباسی نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201670
تاریخ19-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں