آئنور اور منعم نام
سوال
آئنور ainoor اور مُنعَم munám بچیوں کے ان ناموں کا کیا مطلب ہے؟ میں یہ نام رکھنا چاہتا ہوں. کیا یہ نام درست ہیں؟
جواب
’’آئنور‘‘ نام کا مطلب لغت کی معتبر کتابوں میں نہیں مل سکا۔ ممکن ہے آپ سے نام نقل کرنے میں غلطی ہوگئی ہو، البتہ ’’نور‘‘ روشنی کو کہتے ہیں، صرف ’’نور‘‘ نام رکھ سکتے ہیں، ’’آئنور‘‘ کا معنیٰ جب تک معلوم نہ ہو نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔
نیز "مُنْعَم" (ع کے زبر کے ساتھ) لڑکےکا نام ہے، لڑکی کا نام رکھنا ہو تو ’’منعمہ‘‘ ( مُنْعَمَهْ: ع کے زبر کے ساتھ) بمعنی ’’انعام یافتہ‘‘ رکھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

