بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک تکیہ کو پاک کرنے کا طریقہ

سوال

تکیہ ناپاک ہوگیا ہو منی خارج ہو نے سے تو کیسے پاک ہوگا ؟

جواب

اگر تکیہ پر منی لگ جانے کی وجہ سے تکیہ ناپاک ہوجائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تکیہ کو اس طرح دھولیا جائے کہ نجاست کا تکیہ سے زائل ہونے کا یقین ہوجائے۔ اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ جس جانب نجاست لگی ہو اس جانب کو پکڑ کر اس پر پانی بہاکر پھر نچوڑ دیا جائے، اسی طرح تین دفعہ پانی بہا کر ہر مرتبہ اچھی طرح نچوڑنے سے تکیہ پاک ہوجائے گا، اور اگر نچوڑنا ممکن نہ ہو تو ہر مرتبہ دھونے کے بعد اسے اس طرح رکھ دیا جائے کہ پانی ٹپک کر قطرے بہنا بند ہوجائیں، تین مرتبہ اس طرح دھونے سے پاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201623
تاریخ18-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں