بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پیدائش کے دن کے حساب سے نام

سوال

’’محمد موحد‘‘  نام رکھنا چاہ رہا ہوں، کیا یہ صحیح ہے؟ آپ اپنی طرف سے بھی نام کا مشورہ دے دیں۔ دن 1 بجے، 11 / 4 / 2020 کی پیدائش ہے!

جواب

’’محمد‘‘  نبی کریم ﷺ کا نام اور انتہائی بابرکت نام ہے،  اور ’’موحد‘‘  کا معنی ہے: "توحید پر ایمان لانے والا"۔ یہ نام درست ہے۔

اگر دوسرا کوئی نام رکھنا چاہتے ہیں تو  انبیاءِ  کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا سلف صالحین میں سے کسی کے نام پر بھی نام رکھنا بہتر ہے۔

تاہم واضح ہو کہ نام رکھنے سے پیدائش کے دن، تاریخ اور وقت  کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201553
تاریخ17-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں