بیت الخلا کی ٹینکی کے اوپر نماز پڑھنا
سوال
کیا بیت الخلا کی ٹینکی کے اوپر نماز ہوجائے گی؟
جواب
اگر بیت الخلا کے پانی کے لیے بنائی گئی ٹینکی کی سطح پاک صاف ہو اوروہاں بیت الخلا سے بدبو وغیرہ نہ آتی ہو تو وہاں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201497
تاریخ17-04-2020

