لڑکی کے کان میں اذان و اقامت دینا
سوال
ولادت کے بعد جس طرح لڑکے کے کان میں اذان اور اقامت دی جاتی ہے ، کیا اسی طرح لڑکی کا بھی یہی حکم ہے؟
جواب
بچہ اور بچی اس حکم میں یکساں ہیں ۔ یعنی دونوں کے لیے حکم یہ ہے کہ دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت کہی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201495
تاریخ17-04-2020

