بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زیر ناف کہاں تک صاف کرنا لازم ہے؟

سوال

زیرناف بالوں میں مقعد کے علاوہ پچھلی شرم گاہ  پر جو بال ہوتے ہیں  وہ کہاں تک صاف کرنا ضروری ہے؟

جواب

زیرِِ ناف بال کاٹنے کی حد یہ ہے کہ اگر آدمی اکڑو بیٹھے  تو ناف سے تھوڑا نیچے، جہاں پیٹ میں بل پڑتا ہے وہاں سے  رانوں کی جڑوں تک، اورپیشاب پاخانہ کی جگہ کے اردگرد جہاں تک نجاست لگنے کا امکان ہو, وہاں تک بال صاف کرنے چاہییں۔

اس وضاحت میں آپ کے سوال کا جواب بھی ہوگیا کہ مقعد کے گرد جہاں تک نجاست لگنے کا امکان ہو وہاں تک بال کاٹنے چاہییں۔

ہر ہفتے میں غیر ضروری بالوں کی صفائی مستحب ہے، ہفتے میں نہ ہوسکے تو پندرہ دن میں کرلیے جائیں، چالیس دن سے زیادہ چھوڑنا جائز نہیں. فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201492
تاریخ17-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں