بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دودھ پیتا بچہ گلاس سے پانی پیے تو والد کا اس سے پانی پینا

سوال

جو عورت بچے کو دودھ پلا رہی ہو اگر وہ بچہ پانی پی لے تو اسی پانی سے باپ کو پینا جائز ہے کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ اگر دودھ پینے والا بچہ پانی پی سکتا ہو اور اس نے دودھ پینے کے دوران پانی پی لیا تو اسی گلاس سے اس کے والد کے لیے پانی پینا جائز ہے، اگر  بالفرض گلاس میں بچہ کے منہ سے دودھ لگ گیا ہو تو ایسی صورت میں اس دودھ والی جگہ سے نہ پیے، اگر غلطی سے دودھ منہ میں آجائے تو اس کو تھوک دے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144108201468
تاریخ16-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں