بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

13 تولہ سونے کی زکاۃ

سوال

میری ایک بھتیجی ہے اس کے پاس 13 تولے سونا ہے، اس کے علاوہ اس کی ملکیت میں کوئی اور پراپرٹی یا رقم نہیں ہے، براہِ مہربانی وضاحت فرما دیں کہ اس پر کتنی زکاۃ بنے گی؟

جہاں تک مجھے پتا  ہے کہ ایک تولے میں تقریباً 11.6638 گرام ہوتے ہیں اور آج کل دبئی میں ایک گرام 22 قیراط کی قیمت تقریباً 197 درھم ہے اس طرح ایک تولے کی قیمت = 197× 11.6638= 2298  درھم بنتی ہے، اور 13 تولے کی قیمت=  13× 2298= 29872 درھم ہوئی، اور اس کا ڈھائی فیصد = 29872× 2.5÷100=747  درھم بنتی ہے، تو کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر دبئی میں سونے کی قیمت واقعی 197 درھم/  گرام ہے تو اس حساب سے آپ کا حساب درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201442
تاریخ16-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں