بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچوں کے تحائف کا حکم

سوال

بچے کی پیدائش پر لوگ تحائف دیتے ہیں اُن کا کیا حکم ہے؟ اور اگر تحفہ رقم/ پیسے ہوں تو اُن پیسوں کے استعمال کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

اگر بچے کی پیدائش کے موقع پر دیئے جانے والے تحائف والدین کو دیے گئے ہیں تو وہ والدین کی ملکیت ہیں اور اگر وہ بچہ کو یا بچہ کا نام لے کر دیے گئے  ہیں یا وہ اشیاء بچے کے استعمال کے ساتھ خاص ہیں تو وہ بچوں کی ملکیت ہیں ، والدین کے لیے ان تحائف کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

بچے کی پیدائش پر رشتے داروں کے تحائف کا حکم

  فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144108201437
تاریخ16-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں