بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

5 سال کی قسطوں پر لیے پلاٹ کی زکاۃ

سوال

میں نے  انویسٹمنٹ کی نیت سے ایک پلاٹ کی بکنگ کروائی ہے 23 لاکھ کی۔ میرا زکاۃ کا سال پہلی رمضان پر مکمل ہوتا ہے۔ پلاٹ میں نے جنوری 2020 میں لیا ہے اور 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہوں۔ آئندہ 5 سالوں کی انسٹال منٹ ہے۔ اس سال کی اور آئندہ سالوں کی زکاۃ کیسے ادا کروں گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ پلاٹ کی قیمتِ فروخت کو آپ مالِ تجارت میں شمار کرکے اپنے دیگر اموالِ زکاۃ مثلاً نقدی کے ساتھ ملائیں گے اور اس سال زکاۃ کا سال مکمل ہونے کی تاریخ تک  جو ادائیگیاں آپ کے ذمہ ہوں گی، انہیں آپ اپنے اموالِ زکاۃ (نقدی، مالِ تجارت وغیرہ) سے منہا کرکے بقیہ مالیت کی زکاۃ ادا کریں گے۔ آئندہ  زکاۃ کا سال جب پورا ہوگا، اس سال کی واجب الادا قسطیں زکاۃ سے منہا ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201423
تاریخ16-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں