بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وبا کی وجہ سے مسجد بند کرنا

سوال

کورونا وائرس یا کسی اور وبا  کی وجہ سے مساجد کو بند کرنا جائز ہے؟

جواب

 مساجد اللہ کا گھر، ایمان کی علامت اور شعائر اللہ میں سے ہیں، اور ان کی جماعت اسلام کا شعار ہے، اور شعائر اللہ کا قیام اسلامی حکومت کی شرعی اور آئینی ذمہ داری ہے؛ لہٰذا  کسی مسجد کو بالکلیہ بند کرنا اور جمعے پر پابندی لگانا شرعاً جائز نہیں ہے،  ورنہ مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق باقی نہیں رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201415
تاریخ16-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں