بد کردار کے مکان میں کرائے پر رہنا
سوال
میں ایک کرایہ مکان میں رہتاہو ں، اس کے مالکِ مکان کے اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ نا جائز تعلقات ہیں؛ لہذا ہم اس مکان میں رہ سکتے ہیں؟
جواب
اس بارے میں سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں، جب تک کسی کے بارے میں ثبوت یا قرائنِ قویہ نہ ہوں، غلط گمان قائم کرنا گناہ ہے۔ اور اگر واقعۃً ایسا ہو تو جہاں تک اصلاح کی امید ہو آپ ان کو مصلحت سے سمجھانے کی کوشش کریں۔ بہر حال آپ ان کے عمل سے بری الذمہ ہیں, لہذا اس گھر میں رہنے کی گنجائش ہے۔ البتہ نیک پڑوس تلاش کرکے رہنا چاہیے، تاکہ نیک ماحول کا اثر آپ کے گھر میں بھی ہو، اور نیک لوگوں سے ہی معاملات کی کوشش کرنی چاہیے، ان کی برکات ان سے معاملات کے ذریعے بھی پہنچتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

