بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر 3 بیٹے اور ایک بیٹی کے درمیان ترکہ کی تقسیم

سوال

میت کے وارثین میں تین لڑکے، ایک لڑکی اور شوہر ہے۔ شرعی اعتبار سے میراث کی تقسیم کیسے ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے کل ترکہ کو 28 حصوں میں تقسیم کرکے 7 حصے مرحومہ کے شوہر کو، 6 حصے ان کے ہر ایک بیٹے کو اور 3 حصے بیٹی کو ملیں گے۔

یعنی 100 روپے میں سے 25 روپے مرحومہ کے شوہر کو، 21 روپے 42 پیسے ہر ایک بیٹے کو اور 10 روپے 71 پیسے بیٹی کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201377
تاریخ15-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں