بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پانچ بیٹوں اور چار بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

سوال

وراثت کی رقم  2400000(چوبیس لاکھ )روپے ہیں، ورثاء میں چار بیٹیاں اور پانچ بیٹے ہیں۔تقسیم کا طریقہ بتادیں!

جواب

اگر مرحوم کی بیوہ اور والدین حیات نہ ہوں ،ورثاء میں صرف اولاد ہی ہو ،تو اس صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کو 14حصوں میں تقسیم کیاجائے گا، جس میں سے 2،2،حصے ہر ایک بیٹے کو اور 1،1حصہ مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔

یعنی 2400000(چوبیس لاکھ)روپے میں سے342857.142روپے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو

اور 171428.571روپے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو  دیے جائیں گے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201366
تاریخ15-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں