بیوہ تین بیٹوں اور دو بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم
سوال
ایک شخص کے انتقال کے بعد اس کی ایک بیوہ, تین بیٹے اور دو بیٹیوں میں 26 لاکھ بیس ہزار روپے کی وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟
جواب
مرحوم کے کل ترکہ کو 64حصوں میں تقسیم کیاجائے گا، جس میں سے 8حصے مرحوم کی بیوہ کو ، 14،14حصے ہر ایک بیٹے کو اور 7،7حصے مرحوم کی ہرایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی 26 لاکھ بیس ہزار روپے میں سے 327500روپے مرحوم کی بیوہ کو
573125روپے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو
اور 286562.5روپے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو دیے جائیں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

