قرأت کے دوران آیت بھولنے کی وجہ سے سورہ اخلاص پڑھنے کا حکم
سوال
جمعہ کی دوسری رکعت میں آیت بھولنے کی وجہ سے دوبارہ پیچھے سے پڑھنے کے باوجود یاد نہیں آئی اور کسی نے لقمہ بھی نہیں دیا تو سورہ اخلاص پڑھ لی اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا نماز ہوگئی؟ کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا واجب تھا یا نہیں؟ سجدہ سہو کب واجب ہوتا ہے؟
جواب
قراءت کے دوران آیت بھولنے کی وجہ سے اگر اس جگہ سے قرأت چھوڑ کر سورہ اخلاص پڑھ لی تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، نماز ہوگئی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوا، سجدہ سہو کسی واجب کے چھوٹنے سے واجب ہوتا ہے، اور چوں کہ اس صورت میں کوئی واجب نہیں چھوٹا ہے؛ اس لیے سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

