کیا فرشتوں کو ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے؟
سوال
کیا فرشتوں کے نام فاتحہ ہو سکتی ہے؟ کیا فرشتوں کے نام ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے؟
جواب
ایصالِ ثواب مکلفین کو کیا جاتا ہے اور مکلف انسان اور جنات ہیں، یہی وجہ ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام کو ایصال ثواب کرنا درست ہے حالانکہ وہ معصوم ہیں اور فرشتوں کے لیے ایصال ثواب کرنا شرعًا درست نہیں۔
روح المعاني (1/ 341):
"فإن الملائكة معصومون لايعصون الله ما أمرهم ويفعلون ما يؤمرون لايستكبرون عن عبادته ولايستحسرون يسبحون الليل والنهار لايفترون."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

