قعدہ اخیرہ میں درود اور دعاؤں میں تکرار سے سجدہ سہو کا حکم
سوال
کیا فرض نماز میں قعدۂ اخیرہ کے اندر جان کر یا خطا سے درودِ ابراھیمی یا دعا ماثورہ کے تکرار سے سجدہ سہو لازم آتا ہے؟
جواب
نماز کے آخری قعدہ میں درود شریف یا دعاءِ ماثورہ کے تکرار سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا، اس لیے کہ یہ دعاء و ثناء کا موقع ہے، خواہ اس میں کتنا ہی طول ہو۔
الفتاوى الهندية (1/ 127):
"و لو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو وكذا لو زاد على التشهد الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، كذا في التبيين. و عليه الفتوى، كذا في المضمرات ... و لو كرره في القعدة الثانية فلا سهو عليه، كذا في التبيين."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

