آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا اور خالہ زاد بھائی
سوال
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ان چچا کا کیا نام ہے جو آپ کے خا لہ زاد بھائی بھی ہیں؟
جواب
حضرت حمزہ بن عبد المطلب اور اسی طرح ان کے دیگر سگے بھائی یعنی مقوم ا ور حجل بن عبد المطلب ہالہ بنت وہیب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب کے بیٹے تھے۔ ہالہ حضرت آمنہ بنت وہب کی چچا زاد بہن تھیں۔ اس اعتبار سے حمزہ آں حضرت ﷺ کے خالہ زاد بھائی ہیں۔
مظاہر حق۔ج5:حدیث :923۔
رحمۃ اللعالمین، جلد دوم صفحہ 332، قاضی سلیمان منصور پوری۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

