سونے کی زکاۃ کے حساب میں کس دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا؟
سوال
زکاۃ ادا کرنے کے لیے مجھے سونے کی قیمت معلوم نہیں؛ کیوں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر کوئی الگ الگ قیمت بتا رہا ہے، مہربانی کرکے مجھے کوئی صحیح قیمت بتا دیں!
جواب
سونے کی قیمت چوں کہ تقریباً روزانہ تبدیل ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے جس دن آپ کی زکاۃ کا سال مکمل ہو رہا ہو، اس دن کی قیمت کسی واقف کار سنار سے معلوم کرکے اس دن سونے کی زکاۃ کا حساب کر لیا جائے، اس ہی دن کی قیمت آپ کے حق میں معتبر سمجھی جائے گی۔ تاہم آج بتاریخ 14 اپریل 2020 کو 24 kt ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے، جب کہ 22 kt ایک گرام سونے کی مالیت 7860 روپے ہے، اور 21 kt ایک گرام کی مالیت 7502 روپے ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

