واجب الاعادہ نماز کی نیت کیسے کی جائے؟
سوال
فرض نماز اگر واجب الاعادہ ہو تو اس کی نیت کیسے کی جاے گی؟
جواب
جو فرض واجب الاعادہ ہو اس کی تعیین و اعادہ کی نیت و ارادہ دل میں کرکے تکبیر تحریمہ کہہ لی جائے، کافی ہے، زبان سے مخصوص الفاظ ادا کرنا شرعاً ضروری نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201300
تاریخ14-04-2020

