بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسبوق کے جماعت میں شامل ہوتے وقت اور امام کے سلام کے بعد اٹھتے ہوئے تکبیر کہنے کا حکم

سوال

 جماعت اگر تشہد میں بیٹھی ہو  تو جماعت میں شامل ہونے کے لیے تکبیر اولیٰ کہنے کے بعد بیٹھتے وقت دوبارہ تکبیر کہنی چاہیے یا نہیں؟  اور جب امام سلام پھیرے گا تو بقیہ رکعت پوری کرنے کے لیے اٹھتے وقت تکبیر کہنی چاہیے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد  بیٹھتے وقت بھی تکبیر کہی جائے گی،  اسی طرح سے امام کے سلام کے بعد بقیہ رکعات کی ادائیگی کے لیے اٹھتے ہوئے مسبوق تکبیر کہے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201215
تاریخ12-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں