بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایسٹر کی مبارکباد

سوال

 کیا ہم پنے ساتھ کام کرنے والے عیسائی ورکرز کو ان کے تہوار(ایسٹر) کی مبارک دے سکتے ہیں؟ اور کیا طریقہ ہوگا؟

جواب

 غیرمسلموں کے مذہبی تہوار چوں کہ مشرکانہ اعتقادات پرمبنی ہوتے ہیں اورمسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے شرک سے برأت اوربے تعلقی کااظہارضرروی ہے، ایسٹرکی مبارک باد دینا گویا ان کے نقطۂ نظرکی تائید ہے؛ لہٰذا ایسٹرکی مبارک باد دینا جائزنہیں۔ اگر اس سے ان کی دین کی تعظیم مقصود ہو تو کفر کا اندیشہ ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201148
تاریخ11-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں