دردِ زہ کے لیے موطا امام مالک کی عبارت پر انگلی پھیرنا
سوال
دردِ زہ میں آسانی کے لیے مؤطا امام مالک کتاب کی عبارت پر انگلی پھیرنے یا پڑھنے کا ثبوت کیا ہے؟
جواب
ہمیں اس بات کا کوئی حوالہ کسی کتاب میں نہیں مل سکا، ممکن ہے کہ یہ کسی بزرگ کے مجربات میں سے ہو اور انہوں نے کسی کو اس پر عمل کرنے کے لیے بتایا ہو، باقی حاملہ کے لیے سورۂ مریم کی تلاوت کرنا مجرب ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108201132
تاریخ11-04-2020

