نماز میں کثرت سے شک ہو
سوال
نماز پڑھتے وقت اکثر میرا دھیان نماز سے ہٹ جاتا ہے، حتی کہ مجھے یہ بھی یقین نہیں ہوتا کہ سورۂ فاتحہ پڑھی ہے یا نہیں، تو کیا ایسی صورتِ حال میں نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا پڑے گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بکثرت استغفار کا معمول بنائیں، تکبیر تحریمہ کہتے وقت تمام خیالات و تفکرات دماغ سے جھٹک دیا کریں، جب تک کوئی رکن رہ جانے کا یقین نہ ہو، محض شک پر دھیان نہ دیا کریں، البتہ جس واجب ( مثلاً سورہ فاتحہ یا کوئی اور) کے رہ جانے کا شک ہو تو غالب گمان پر عمل کریں، ورنہ اسے دوبارہ کرلیا کریں، اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

