بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حمل کے زمانے میں نماز کا حکم

سوال

 کیا حالتِ حمل میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

خاتون پر دورانِ حمل بھی نماز فرض رہتی ہے، حمل کی وجہ سے نماز کی فرضیت ساقط نہیں ہوتی، لہذا صورتِ مسئولہ میں حمل کے عرصہ میں بھی خاتون پر  نماز ادا کرنا لازم ہوگا، البتہ بچے کی پیدائش کے بعد (جو خون آتا ہے جسے اصطلاحِ شرع میں) نفاس (کہا جاتا ہے) کے عرصہ میں نماز معاف ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201123
تاریخ11-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں