بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز میں قعدہ اخیرہ نہیں کیا اور کھڑا ہوگیا تو اب کیا کرے؟

سوال

اگرعصرکی نمازمیں دوسراقعدہ نہیں کیا اورپانچویں رکعت کے لیے اٹھ گئے توکیاکریں؟

جواب

اگرکوئی شخص چار رکعت  فرض نماز  ادا کررہا  تھ مثلاً عصر کی نماز اور  چوتھی رکعت کا قعدہ نہیں کیا   اور  پانچویں رکعت کے لیے   کھڑا ہوگیا تو  جب تک  وہ پانچویں رکعت کا سجدہ  نہ کرلے  قعدہ  کی طرف  واپس لوٹ آئے  اور سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلے، لیکن اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا تو اب یہ فرض فاسد ہوجائیں گے (خواہ اس کے بعد ایک رکعت ملاکر چھ رکعات پڑھ کر سجدۂ سہو کرلے)،  انہیں دوبارہ پڑھنا ہوگا۔  

الفتاوى الهندية (1/ 129):
’’وإن لم يقعد على رأس الرابعة حتى قام إلى الخامسة إن تذكر قبل أن يقيد الخامسة بالسجدة عاد إلى القعدة، هكذا في المحيط. وفي الخلاصة: ويتشهد ويسلم ويسجد للسهو، كذا في التتارخانية. وإن قيد الخامسة بالسجدة فسد ظهره عندنا، كذا في المحيط‘‘. فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201118
تاریخ11-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں