والد کی زندگی میں دادا کے انتقال کی صورت میں پوتوں کا میراث میں حصہ
سوال
کیا بیٹے کے انتقال کے بعد اس کے بچے وراثت کے حق دار ہیں ،جب کہ باپ یعنی دادا کا انتقال بیٹے سے پہلے ہوا اور دادی اب تک حیات ہے؟
جواب
اگر کسی شخص کے انتقال کے وقت اس کا بیٹا زندہ ہو اور پھربیٹے کا انتقال ہوجائے تو اس کی اولاد کو اپنے والد کے واسطے سے دادا کی میراث میں سے حصہ ملے گا، پھراگر اس شخص کی والدہ کا انتقال اس کی وفات کے بعد ہوا ہو تو والدہ کے اس حصہ میں جو اسے اپنے شوہر کی طرف سے ملا ہے اور والدہ کی دیگر جائیداد میں بیٹے کی اولاد (پوتوں) کو والد کے واسطے سے بطورِ میراث حصہ نہیں ملے گا، لیکن اگر یہ پوتے دادی کے ورثا ہوں تو انہیں اپنی دادی کی جائیداد سے براہِ راست حصہ ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

