بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وضو میں منہ دھونے سے کیا مراد ہے؟

سوال

وضو میں منہ دھونے سے کیا مراد ہے؟ کیا اس میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھی شامل ہے؟

جواب

وضو کے فرائض میں جب منہ دھونے کا ذکر ہو تو اس سے مراد منہ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو پیشانی کے بالوں سے تھوڑی تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک ہوتا ہے، اس میں ناک میں پانی ڈالنا اور کلی کرنا شامل نہیں۔  تاہم کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کی سنتوں میں شامل ہے؛  لہذا اس کا اہتمام کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108201108
تاریخ11-04-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں